ریاست

وزیر اعلیٰ کی قیادت میں بہار بلندیوں پر : شاداب خان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

سیتا مڑھی (اشتیاق عالم) آج لوک نایک جے پرکاش نارائن جی کے یوم پیدائش کے موقع پر جے ڈی یو کے ضلع صدر رانا رندھیر سنگھ چوہان کی صدارت میں ایک میٹنگ ان کے رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔سب سے ان کے مجسمے گلپوشی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس کے بعد ان کی زندگی پر مشتمل ساری باتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی، جے ڈی یو یوتھ کے سابق صدر شاداب احمد خان نے کہا کہ لوک نایک کی خواہش تھی کہ حکومت عوام کے ہاتھوں میں ہو، اور عوام با اختیار ہو عوام پر اوپر سے تھوپی سرکار نہ ہو ۔ضلع صدر کے ذریعے بلاک صدور کو بوتھ لیبل کمیٹی کی تشکیل کا ذمہ سونپا گیا، پارلیمانی انتخابات کو دیکھتے ہوئے کارکنان کو کمر کسنے وتیاری کی صلاح دی گئی ۔شاداب احمد خان نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار بلندیوں کو حاصل کر رہا ہے اور ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔اس موقع پر چند یشور نارائن سنگھ، جمال دانش، ستیندر سنگھ، دھیر یندر پٹیل، مہتاب خان، کامود کمار بسنت، سجیت سنگھ سمیت کثیر تعداد میں جے ڈی یو کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper