وزیر اعلی گجرات و ہوم سیکریٹری بلا تاخیر استعفیٰ دیں:اختر الاسلام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

مظفرپور (اسلم رحمانی )آج راجد کےصوبائی ترجمان واقلیتی سیل راجد کے صوبائی صدر اخترالاسلام شاہین مظفرپور دورے کے درمیان مظفرپور سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہار میں جرائم پیشوں کاراج قائم ہے۔ انہوں نے مظفرپور شیلٹر ہوم معاملہ اور مئیر سمیر کمار ہائی پروفائل قتل معاملہ کے لیےحکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہو کہا کہ مجرمین کو بچانے ہی کے لئے ایس پی ہر پریت کور کا مظفرپور سے تبادلہ کیاگیاہے۔ وہیں انہوں نے گجرات میں شمالی ہندوستان کے باشندوں پر ہورہے حملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوپی وبہار کے جن محنت کش لوگوں نے ایک گجراتی کو ملک کاوزیر اعظم بنایا تھا، اسی گجرات میں وزیراعظم کے معاون بھاجپا کے لوگ شمالی ہندوستان کے باشندوں پر جان لیوا حملہ کررہے ہیں ۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب معاملہ ختم ہو گیا ہے، لیکن ابھی دودن پہلے کی بات ہے کہ گیا کے امرجیت کو پیٹ پیٹ ماردیا گیاہے۔ جب متوفی پندرہ سالوں سے گجرات میں مزدوری کاکام کررہاتھا۔ ان کا گجرات میں اپنا گھر تھا۔ شاہین نے کہاکہ صاف طوپر اس پورے معاملہ کو بھاجپا کی سرپرستی میں انجام دیاجارہاہے اس کے باوجود حکومت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ نتیش کمار اپنی کرسی بچانے کے لیے اپنے ضمیر کاسودا کررہے ہیں ۔اب بہار کے عوام پورے معاملے کوسمجھ رہےہیں۔ کس طرح الپیش ٹھاکر پر الزام لگاکر بھاجپا اپنی غلطیوں کوچھپانا چاہ رہی ہے جب معاملے کے اول ہی دن سے الپیش ٹھاکر اپنے پورے اہل خانہ کے ساتھ ایک اسپتال میں بھرتی ہیں جسے گجرات کی ایک ایک عوام جانتی ہے، اگر واقعی میں اس معاملے کے لیے الپیش ٹھاکر ذمہ دار ہے تو گجرات میں بھاجپا کی حکومت ہے تو پھربھاجپا نے الیپش ٹھاکر پر ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کررہی یا انہیں گرفتار کیوں نہیں کررہی ہے۔ بھاجپا کی اس منافقت سے یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہورہی ہے کہ اس پورے معاملے کے لیے بھاجپا ذمہ دار ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ میں آج یہ مطالبہ کرتاہوں کہ گجرات کے وزیر اعلی و ہوم سیکریٹری فوری طور پر استعفیٰ دیں اس موقع پر وسیم احمد منا مہانگر ضلعی صدر راجد مظفرپور، عبد المجید،شاہد اقبال عرف مناراعی انعام الحق وغیرہ بھی موجود تھے۔