وسندھرا سرکارپوری طرح بےحس:گہلوت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

جے پور، (یواین آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے وزیر اعلی وسندھرا راجے پربے حس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی جمہوریت کی پرواہ نہیں کی اور عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ۔مسٹر گہلوت نے سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کانگریس ممبر اسمبلی دھیرج سنگھ گوجر کے انشن توڑنے کے وقت آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وسندھرا حکومت نے ریاست میں کبھی ہڑتال کرنے والے ، دھرنا و مظاہرہ یا انشن کسی کی پرواہ نہیں کی. یہ حکومت بے حس ہے۔انہوں نے کہامیں جب وزیر اعلی تھا تب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی رہے گروشر ن چھابڑا نے شراب بندی کو لے کر بھوک ہڑتال کی، تب میں تین بار اسپتال میں جا کر ان سے ملا اور ان کی بھوک ہڑتال ختم کروایا۔ لیکن بی جے پی کی وسندھرا حکومت کے دور میں بھی مسٹر چھابڑا نے بھوک ہڑتال کی اور وہ اسپتال میں داخل تھے لیکن حکومت نے پرواہ نہیں کی اور نہ ہی انہیں کوئی عزت دی ۔آخر کار بھوک ہڑتال کرتے ہوئے ان کاانتقال ہو گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ وسندھرا حکومت کی سوچ کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت میں کسی کو اپواس نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے کہ کسی وزیر اعلی کے خلاف لوگوں میں اتنا غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی دہلی اور دھول پور کے چکر لگاتی رہی اور عوام کی کوئی خبر نہیں لی۔ اب عوام صرف انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں۔