فن فنکار

ولی وڈ فلموں اور ہندی ڈراموں میں سنسکاری بابوجی کا کردار ادا کرنے والے آلوک ناتھ پرریپ کا الزام

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

ممبئی۔(یو این این)بولی وڈ فلموں اور ہندی ڈراموں میں سنسکاری بابوجی کا کردار ادا کرنے والے آلوک ناتھ پر بھی لکھاری، پروڈیوسر اور ہدایت کار ونتا نندا نے ہراساں اور ریپ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ونتا نندا کی فیس بک پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں انہوں نے 20 سال قبل اپنے ساتھ ہوئے ایک خوفناک واقعے کا ذکر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے آلوک ناتھ پر سخت تنقید کرنا شروع کردی۔ونتا نندا نے اپنی پوسٹ میں 90 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے تارا کی بات کی، جس کے بعد انہوں نے آلوک ناتھ کا نام لیے بغیر ان پر الزام لگایا کے وہ اس پروگرام کی مرکزی اداکارہ نونین نشان کو ہراساں کرتے تھے۔اپنی طویل پوسٹ میں ونتا نے آلوک ناتھ کا نام ایک جگہ بھی نہیں لیا اور کہا کہ وہ ایک روز شوٹنگ کے دوران نشے کی حالت میں سیٹ پر موجود تھے، جب نونین نے انہیں غیر مناسب رویے کے بعد تھپڑ مارا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک تقریب کے دوران انہیں بیہوش کرنے کی کوشش بھی کی گئی، جس کے بعد انہیں ذیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ لوگوں کے سامنے آنے سے بھی ڈرنے لگیں۔ونتا نندا نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ان کے کئی دوستوں نے ان کا ساتھ بھی دیا، تاہم آج وہ کھل کر اپنی کہانی سب کے سامنے لائیں ہیں۔ونتا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں بتایا کہ جس شخص کا ذکر انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیا اسے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں سب سے زیادہ سنسکاری ہونے کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے آلوک ناتھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar