ٹاپر گھوٹالہ : بچہ رائے کی 28 جائیدادوں کو ای ڈی نے کیا ضبط

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر): بہار کے بدنام زمانہ انٹر ٹاپر گھوٹالہ معاملے کے ملزم امیت کمار عرف بچہ رائے کی املاک ای ڈی نے اپنے قبضے میں لینا شروع کردیا ہے۔ سوموار کو ای ڈی نے ویشالی ضلع کے مختلف مقامات پر بچہ رائے کی 28 جائیدادوں کواٹیچ کرلیا۔ ان میں بچہ رائے کے ذریعہ چلائے جارہے ٹرسٹ کی جائیداد شامل نہیں ہے۔ حالانکہ بعد میں اسے بھی قبضے میں لیا جائے گا۔ بچہ رائے کی جن 28 جائیدادوں کو اپنے قبضے میں لیا ہے اس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ یہ جائیداد بچہ رائے ، اس کی بیوی، اس کے والد، بھائی اور بھائی کی بیوی کے نام پر تھی۔ اس میں حاجی پور میں زمین اور مکان، بھگوان پور میں 13 پلاٹ اور مکان اور پاتے پور کے دو پلاٹ شامل ہیں۔