ٹریفک نظام کو لے کرڈی ایم نے دی ضروری ہدایت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

دربھنگہ:(عبد المتین) درگا پوجا اور دسہرہ کے موقع بھیڑ بھار کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹریفک نظام کو بہتر اور منظم رکھنے کے لیے دربھنگہ شہری حلقہ میں 15-21اکتوبر کے درمیان ٹریفک نظام کو لے کر نئے ہدایات ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق 15-21اکتوبر تک شیودھارا موڑ سے قادر آباد بس اسٹینڈ تک کوئی بس، ٹریکٹر، ٹرک یا تجارتی گاڑیاں نہیں چلیں گی۔ دربھنگہ شہر میں بہیرا بینی پور کی طرف جانے والی تجارتی گاڑیاں دلاور پور دال میل سے آگے شہر کی طرف نہیں آئیں گی۔ بہیری سے دربھنگہ شہرمیں آنے والی تمام تجارتی گاڑیاں اور 4چکہ گاڑیاں رام نگر آئی ٹی آئی تک چلیں گی اور ضرورت کے تحت دیکولی موڑ سے بہادر پور تھانہ ہوتے ہوئے چٹی چوک تک جاسکیں گی۔ سمستی پور سے دربھنگہ آنے والی بڑی تجارتی گاڑیاں لہریا سرائے بس اسٹینڈ سے آگے نہیں جائیں گی۔ دارو بھٹی چوک سے قلعہ گھاٹ کی طرف کوئی تجارتی گاڑی نہیں جائے۔ آٹو رکشا سمیت تمام اقسام کی گاڑیاں شہری حلقہ میں 3 بجے سہ پہر سے 4بجے صبح تک نہیں چلیں گی۔ بھنڈار چوک سے کوئی گاڑی کٹہل باڑی محلہ کی طرف نہیں جائیں گی بلکہ گاڑیاں اوور بریز ہو کر گزریں گی۔ انکم ٹیکس چوک سے کوئی بھی گاڑی حسن چوک کی طرف نہیں جائیں گی۔ ودیا پتی چوک سے ہیوی وہیکل کٹہل باڑی محلہ کی طرف نہیں جائیں گی۔ وہیں مدھوبنی سے مظفر پور جانے والی بسیں سیدھے فور لین سے گزریں گی ۔ مظفر پور سے دربھنگہ آنے والی بس دلی موڑ تک ہی چلیں گی۔ مدھوبنی سے دربھنگہ ہوتے ہوئے سمستی پور کی طرف جانے والی بسیں 15-21اکتوبر تک دلی موڑ سے سوبھن چوک سے اکمی روڈ ہوتے ہوئے بشن پور تک جائیں گی۔ دربھنگہ ریلوے اسٹیشن باہری حصہ، الل پٹی، دونار چوک، قادر آباد بس اسٹینڈ کے سامنے سڑک پر اور بیتا چوک پر کسی بھی حالت میں آٹو رکشا کا ٹھہراؤ نہیں ہوگا۔ ٹریفک نظام کومنظم رکھنے کے لیے تمام اہم چوک چوراہوں پر پولیس اور مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور ایس ایس پی گریما ملک نے تمام تھانہ انچارجوں کو اپنے اپنے حلقہ میں لگاتار گشت میں رہ کر ٹریفک نظام اور لا اینڈ آرڈر پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ صدر ، بینی پور اور بیرول ایس ڈی او اور ڈی ایس پی کو بھی اپنے اپنے حلقہ میں چوکس اور مستعد رہ کر ٹریفک نظام اور لا اینڈ آرڈر پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔