فن فنکار

ٹھگز آف ہندوستان پر تنقید نے عامر خان کو پریشان کر دیا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

ممبئی۔(یو این این)بالی وڈ اداکار عامر خان فلم ٹھگز آف ہندوستان کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی تنقید سے پریشان دکھائی دینے لگے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان وہ شخص ہیں جو ہمیشہ شائقین کی جانب سے اپنی فلم کے حوالے سے آنیوالے رد عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مذکورہ فلم کے (وی ایف ایکس) پر سوشل میڈیا پر ہونیوالی تنقید سے کافی پریشان ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عامر خان تنقید کے بعد اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی مذکورہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائیگی، فلم میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar