پاس آؤٹ طلباء کی وجہ سے ویشالی کی سیر کا پروگرام رد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-October-2018

کیوٹی ، دربھنگہ ( ایم ایس منٹو )اتوار کو مڈل اسکول سمیلا کے پاس آؤٹ طلباء نے اس وقت ہنگامہ کردیا جب اسکول کے طلباء و طالبات ٹیچر س کے ساتھ ریزرو بس میں بہار بھرمن کے تحت ویشالی جانے کیلئے روانہ ہو رہے تھے ۔ اولڈ بوائز نے بس کے سامنے کھڑے ہو کر ہنگامہ شروع کردیا اور سفر میں رخنہ ڈال دیا ۔ جانکاری کے مطابق اسکول کے ایچ ایم پچھلے سیشن میں آٹھویں جماعت کے بچوں کو الاٹمنٹ نہیں ملنے کی وجہ سے سیر پر نہیں لے جاسکے تھے اور ٹی سی دینے کے وقت تک انہیں سیر پر لے جانے کا یقین دلایا گیا تھا اور آج جب الاٹمنٹ ملنے کے بعد بھرمن پر نکلنا چاہاتو پرانے بچوں نے جانے سے روک دیا اورکہا کہ یقین دہانی کے مطابق ہمیں بھی اپنے ساتھ لے چلیں ۔ اس صورت حال کے بعد ایچ ایم رام دیال پاسوان نے بی ڈی او اور بی ای او کیوٹی سے بات کی اور معاملہ حل کرنے کی درخواست کی ۔ لیکن ان افسران نے مذکورہ جگہ پر پہنچنا مناسب نہیں سمجھا اور تھانہ صدر سے رابطہ کرنے کو کہا اور ایچ ایم نے پولیس کے چکر میں جانا مناسب نہیں سمجھا اور سفر کو بھی رد کردیا ۔ اس طرح بچے ،ٹیچرس بس میں بیٹھ جانے کے باوجود سفر پر نہیں جاسکے ۔ اس بابت ایچ ایم نے بتایا کہ پچھلے سال الاٹمنٹ نہیں رہنے کی وجہ سے سفر نہیں کرایاگیاتھاور اب جب یہ بچے پاس آؤٹ ہوچکے ہیں تو انہیں سفر پر لے جانا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ یہ لو گ کسی دوسرے اسکول میں داخلہ لے چکے ہیں ۔