ہندستان ہندوستان

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں یوگی ہوں گے اسٹار پرچارک

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

لکھنؤ،( ایجنسی): پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اسٹار پرچارک ہوں۔ یوگی کے ساتھ ہی نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما اور کچھ سینئر وزرا بھی پارٹی کی طرف سے ان ریاستوں کے انتخابات میں اہم رول ادا کریں گے۔ راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم اسمبلی انتخابات اگلے مہینے ہونے جارہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈروں کی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر اس سلسلے میں غوروخوض بھی ہوا ہے۔ پارٹی نے اس سے پہلے ہوئے اسمبلی انتخابات میں یوگی کو اسٹار پرچارک کے طور پر کرناٹک اور گجرات بھیج چکی ہے۔دونوں ریاستوں میں یوگی کی ریلیوں میں کافی بھیڑ آتی تھی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر یوگی کی ان حلقوں میں زیادہ ریلیاں کرائی جائیں گی، جہاں اترپردیش کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ ناتھ فرقہ کے سادھوؤں کے علاقوں میں بھی یوگی کی ریلیاں کرائی جائیں گی۔ نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ریلیاں کرائی جاسکتی ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ سال یوگی کی کیرل کے بعد گجرات کی ہوئی ریلیوں سے صاف ہے کہ پارٹی انہیں صرف اترپردیش تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتی۔ یوگی اپنے پہناوے کی وجہ سے بغیر کچھ کہے ہندتووا کا پیغام دیتے ہیں۔ بی جے پی اسی وجہ سے ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت انہیں دیگر ریاستوں میں مسلسل بھیج رہی ہے۔ وہ پارٹی صدر امت شاہ کی’ جن رکشا یاترا‘ میں شامل ہونے کے لیے بھی کیرل گئے تھے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar