پانی کیلئے گنگا اور جمنا پر انحصار کم کرنے کی ضرورت: یوگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-October-2018

لکھنؤ،(یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گنگا اورجمنا ندیوں کی شفافیت قائم رکھنے کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے ان پر انحصار کم کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر یوگی نے اتوار کو یہاں کہا کہ گنگا اور جمنا ندیوں کی شفافیت کو قائم رکھنے اور اس میں وافر مقدار میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان پر پانی کی فراہمی کے لئے انحصار کم کرنا ہوگا۔ ریاستی حکومت اس ضمن میں بھی ضروری کاروائی کر رہی ہے اس کے لیے ان کے ساحلوں پر پانی کے ٹھہراو کے لیے بڑے بڑے تالاب کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بندیل کھنڈ میں پینے کے پانی کے مسائل حل کر نے کے لیے چھ سوکھی اور اک دن ختم ہو چکی ندیوں کو دوبارہ جاری کرنے کے ضمن میں کام کر رہی ہے اس کے مناسب نتائج ملنے لگے ہیں۔اپنے رہائش پر بندیل کھنڈ میں پینے کے پانی کے پروجیکٹ سے متعلق نمائش کے دوران مسٹر یوگی نے مہاراشٹرا میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ۔ سیاسی تنظیموں، این جی اوز اور عوامی شراکت داری سے چلائے جا رہےسجلام سفلام مہم کو دیکھا مہاراشٹرا میں یہ مہم سوکھے سے متأثر علاقوں میں پانی کی دستیابی کے لیے کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلی نے اس کی تعریف کرتے ہوئے زرعی پیداور کمیشن کی سربراہی میں ایک ٹیم کو مہوبہ اور ہمیر پور ضلع میں اس مہم کو پائلٹ پروجیکٹ کی شکل میں نافذ کرنے کے لئے ریسرچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے ان دونوں اضلاع میں اس مہم کے تحت مقامی ضروریات کے مطابق کام کرنے کو کہاہے۔ اس کے نتیجے کو دیکھنے کے بعد پورے بندیل کھنڈ علاقے میں اسے نافذ کیا جائے گا۔ تاکہ اس علاقے کے گاؤں گاؤں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔