پرامن ماحول میں درگا پوجا منائیں:بی ڈی او

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، تھانہ احاطہ میں درگا پوجا کے موقع پر بلاک واقع لگنے والے میلہ میں امن بحال کو لے کر بی ڈی او ریکھا کمار ی ، سی او راجیش کمار اور تھانہ انچارج رویندر کمارکی مشتر طور پر امن کمیٹی کی میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں درگا پوجا کے موقع پر مختلف پنچایتوں میں لگنے والا میلہ میں امن بحال سے متعلق موجودلوگوں سے مشورہ کیاگیا۔ اور شوشل میڈیامیں افواہ پھیلانے سے بچنے کی اپیل کی گئی۔ بلاک پرمکھ ستیس منڈل نے درگا پوجا پرامن ماحول میں منانے کی لوگوں سےاپیل کی گئی۔ بی ڈی او ریکھا کماری نے درگا پوجا کے موقع پر امن بحال رکھنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبروں سے اپیل کی وہیں انہوں نے آگے کہاکہ دسہرہ تہوار کو لے کر اپنے گاؤں سماج گھر گلی چوک چوراہا کو صاف ستھرا رکھیں اور مل جل کر تہوار منائیں وہیں تھانہ انچارج نے کہیں سےکوئی غیر سماجی عناصر کے ذریعہ کوئی حرکت کرنے پر فورا اس کی اطلاع انتظامیہ کو دیں تاکہ وقت کے مطابق اس پر کنٹرول کیاجاسکے۔ اس موقع پر سابق ضلع پریشد نائب صدر نظیر حسین ، پپویادو، محمد مشتاق، سرپنچ دلیپ یادو، نائب مکھیا اشونی جھا، پرمانند شرما، فصیح احمد، محمد مشتاق، کمیٹی ممبر ارون جھا، شنکر مکھیا، پردیپ منڈل منوج منڈل ویپن منڈل، پنکچ یادو، عباد عالم وغیرہ موجودتھے۔