پرنیتی کے لئے پرینکا چوپڑا اور نک جونز ہے ایک ‘جبریہ جوڑی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

ممبئی (مینو ملک )اداکارہ پرنیتی چوپڑا جلد ہی اپنی آنے والی فلم ‘جبریہ جوڑی میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ سکرین سپیس اشتراک کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔فلموں سے دور، پرنیتی ذاتی زندگی میں اپنے خاندان کے انتہائی قریب ہے. خاص طور پر بہن پرینکا چوپڑا سے ان کا خاصا لگاؤ ہے اور یہ ہی وجہ ہے اکثر دونوں بہنوں کو چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ذرائع کی مانیں تو پرینکا نے نک کو ڈیٹ کرنے کی بات سب سے پہلے پرنیتی کو ہی بتائی تھی اور ہالی وڈ ملن کی یہ جوڑی سب کی پسندیدہ تو ہے ہی لیکن پرنیتی کے لئے پرینکا اور نک ایک ‘جبریہ جوڑی ہے جو بے حد ہی شاندار اور زبردست ہے۔پرنیتی کے مطابق یہ ایک پرفیکٹ جوڑی ہے۔جبریہ جوڑی میں ایک دلچسپ کہانی پیش کی جائے گی جس میں پرنیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا اہم کردار میں نظر آئیں گے۔