ڈاکٹر انشوانکت کو لائیف سیونگ ایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

پٹنہ (پاٹھک)بہتر طبی سہولت مہیا کرانے کے ساتھ ہی زندگی اور موت سے لڑ رہے مریضوں کی زندگی بچانے کولیکر ڈاکٹر انشو انکت کے کندھوں پر اعزاز کا ایک اور تمغہ لگ گیا ہے ۔واضح ہو کہ ایر پورٹ کے ڈائرکٹر آڑ ایس لہوریا نے اسے لائیف سیونگ ایورڈ سے نوازاہے جئے پرکاش نارائن ہوائی اڈہ پر بہتر طبی سہولت مہیا کرانے کو لیکر بھی انہیں ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیاکے ذریعہ اعزاز ملا ساتھ ہی ان کے کاموں کی ستائش کی گئی واضح ہو کہ حال ہی میں ہوائی اڈے پر کارڈیٹ اٹیک سے تڑپ رہے ایک تاجر کو انہوں نے نہ صرف ٹھیک کیا بلکہ امراض قلب سے دوچار دیگر لوگوں کو بھی زندگی دی ۔