ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر)سماجوادی تحریک کے محرک ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کا یوم وفات آج عقیدت واحترام کے ساتھ منا یا گیا۔ یوم وفات کی سرکاری تقریب کا انعقاد کنکر باغ واقع لوہیا پارک ، لوہیا نگر ، پٹنہ میں کیا گیا۔ جہاں گورنر جناب لال جی ٹنڈن ، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے ذریعہ آنجہانی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کے قد آدم مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں سلام کر تے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نند کشور یادو ، ممبر پارلیمنٹ جناب رامناتھ ٹھاکر ، ممبر اسمبلی جناب شیام رجک، ممبر اسمبلی جناب ارون کمار سنہا ، سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر اوشا ودیارتھی ، سابق جنرل سیکریٹری بہار ریاستی شہری کونسل جناب اورند کمار عرف چھوٹو سنگھ ، ڈاکٹر کومود ورما سمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنان کے ذریعہ بھی آنجہانی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کے قدآدم مجسمہ پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر اطلاع اور رابط عامہ محکمہ کے فن کاروں نے بھجن اور حب الوطنی کے گیت گائے ۔