ڈینٹل طالبہ بھاؤنا قتل معاملے میں خبطی عاشق کو عمر قید

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

دربھنگہ : (عبدالمتین قاسمی )دربھنگہ کا مشہور ڈینٹل طالبہ بھاؤنا کماری قتل معاملے میں اسپیڈی ٹرائل کے تحت صرف تین سال میں پٹنہ ضلع کے دانا پور تھانہ حلقہ کے تحت املی تر محلہ باشندہ قتل کا خاطی سورج کمار ولد امرناتھ پرساد کو دربھنگہ سول کورٹ کے اے ڈی جے چہارم برجیش کمار مالویہ کی عدالت نے سوموارکو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ایس ٹی نمبر 57/16میں قتل کے ملزم کو تعزیرات ہند کی دفعہ 324میں دو سال کی قید با مشقت اور پانچ ہزار مالی جرمانہ ، مالی جرمانہ نہیں جمع کرنے پر تین ماہ کی مزید جیل ، دفعہ 307/34میں عمر قید اور دس ہزار مالی جرمانہ اور مالی جرمانہ نہیں دینے پر دو سال کی قید ، دفعہ 302/34میں عمر قید اور دس ہزار مالی جرمانہ اور جرمانہ نہیں دینے پر دو سال کی عمر قید ، آرمس ایکٹ میں دفعہ 27(1)کے تحت سات سال کی قید اور پانچ ہزار مالی جرمانہ اور جرمانہ نہیں دینے پر ایک سال کی سزا سنائی گئی ہیں تمام سزائیں ساتھ ساتھ چلے گی ۔ قتل کے ملزم کو عدالت نے28؍ستمبر کو قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا کے نکات پر سماعت اور فیصلہ کیلئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ اس معاملے میں استغاـثہ کے وکیل اے پی پی محمد صلا ح الدین انصاری نے بتایاکہ یونیورسیٹی تھانہ حلقہ کے قادرآباد محلہ میں بھاؤنا کماری اور اس کے والد ارون کمار ٹھاکر کی موٹر سائیکل روک کر گولیوں سے چھلنی کردیاتھا ۔ بھاگنے کے دوران پولیس نے لوگوں کی مدد سے ملزم کو پکڑلیا تھا ۔ اس معاملہ میں زخمی ارون کمار ٹھاکر کے فرد بیان پر یونیورسیٹی تھانہ میں مقدمہ نمبر323/15درج کیا گیا تھا ۔ عدالت میں ایس ٹی نمبر 57/16کے تحت ٹرائل چل رہا تھا ۔ اس قتل معاملے میں استغاثہ کی طرف سے گیارہ گواہوں نے گواہی دی اور ملزم کوقصور وارثابت کرنے میں کامیابی ملی ۔ قابل ذکر ہے کہ بھاؤناکماری ڈینٹل کالج سے پاس ہوگئی تھی اور اپنا سرٹیفکیٹ لانے جارہی تھی تبھیخبطی عاشق نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔