ڈی ایم آئی سی میں روسی کمپنیوں کیلئے امکانات تلاش کریں گے : سریش پربھو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

نئی دہلی ،  (یواین آئی ) ہندوستان اور روس کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات تلاش کر نے پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت سریش پربھو نے جمعہ کے روز کہا کہ دہلی ـممبئی صنعتی گلیارئے (ڈی ایم آئی سی ) میں روسی کمپنی کے لئے مواقع تلاش کئے جایں گے۔ مسٹر پر بھو نے یہا ں ہندوستان ـ روس تجارتی فورم کی ایک میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم آئی سی میں روسی کمپنوں کے لئے بھی مقام کا تعین کیا جائے گا ۔ مغربی ہندوستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار نبھانے والے ڈی ایم آئی سی کو جاپان کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے ۔ یہ گلیارہ دہلی سے ممبئی تک ہوگا جو دہلی ، مغربی اترپردیش ، ہریا نہ ، راجستھان ،گجرات اورمہاراشٹر سے گزررہاہے ۔