ریاست

ڈی ایم نے کیا الیکشن ساکچھرتا کلب کا افتتاح

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

مدھوبنی(کریم اللہ) شرشت کپل اشوک ضلع الیکشن افسر وضلع مجسٹریٹ مدھوبنی کے ذریعہ رام کرشن کالج مدھوبنی کے میٹنگ ہال میں ضلع الیکشن ساکچھرتا کلب کا افتتاح چراغ روشن کر کیا۔ ساتھ ہی لوگوں میں بیداری کو لے کر غبارے کے گچھے ہوا میں اڑائے گئے اس موقع پر وکاس کمار ، سمبھوکمار یادو، ڈاکٹر پرکاش نایک ، ووک کمار سمیت کالج کے ملازمین وطالب علم موجودتھے۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ،ضلع الیکشن ساکچھرتا کلب کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس کلب کو ضلع کے تمام پلس ٹو اسکو ل اور کالج میں تشکیل کردیاگیاہے۔ ہرماہ اس کلب کی میٹنگ کرکے اور الیکشن سے متعلق تمام جانکاری جیسے آزاد پرامن ماحول میں الیکشن کروانا اور اپنی ذمہ داری کے تئیں جانکاری دی جائے گی۔ وہیں وکاس کمار ڈپٹی الیکشن افسر نے بتایاکہ اس کلب کے ذریعہ ووٹنگ عمل کے تحت ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے نمونے کے ذریعہ جانکاری دی جائے گی۔ ساتھ ہی ووٹر لسٹ میں نام اندراج کرانے ، نام ہٹانے ، نام اصلاح کرنے کے لئے تمام جانکاری اور فارم سے متعلق بھی جانکاری دی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper