ریاست

ڈی ایم پردیپ کمار نے زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

مین پوری (حافظ محمد ذاکر )ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے آج زیر تعمیر منصوبوں کا زمینی معائنے کے دوران لیبر نفاذ افسر کو ہدا یت کرتے ہوئے کہا کہ سروودیہ اسکول قصبہ بیور میں روزانہ تقریباً 200 ورکرز کام کر رہے ہیں، مزدوروں کے اہلِ خانہ بھی کام کی جگہ پر ہی رہائش کر رہے ہیں، وہاں کیمپ لگا کر تمام مزدوروں کو محکمہ لیبر سیکشن میں اندراج کراکر حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ دلائیں ،ان مزدوروں کے بچوں کی صحت کیلئے محکمہ صحت سے رابطہ قایم کر کے انکے ٹیسٹ کرائیں ،انہوں نے اہم راستو ں، سڑک کے کنارے کوڑا ،کرکٹ،ڈالنے والوں کو نوٹس جاری کر جرمانہ لگائے جانے کے احکامات محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر کو دیئے۔ مسٹر کمار نے آج 2468.50 لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر سروودیہ اسکول قصبہ بیور کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی سست پیش رفت پر ٹھیکیدار کو انتباہ جاری کرنے کی ہدایات ایگزیکٹیو ادارے کے انجینئر کو دیتے ہوئے کہا کہ اسکول میں زیر تعمیر انتظامی عمارت، ہاسٹل، رہائش گاہوں پر الگ الگ مزدور لگا کر کام کو جلد ی اور بہتر بنائیں، انہوں نے کہا کہ ٹائپ 01 اور 02 کے تمام 06 رہائش بن کر مکمل ہو چکے ہیں، ٹائپ 03 کے 04 رہائش بھی مکمل ہیں، پرنسپل رہائش کا بھی کام مکمل ہو چکا ہے ،لیکن ابھی تک کسی بھی ہاؤسنگ میں پلاسٹر، وائرنگ کا کام نہیں کرایا گیا ہے،انہوں نے موقع پر موجود ایگزیکٹیو ادارے، ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر پلاسٹر، بجلی کے کام کو شروع کرائیں، تمام کاموں کی ٹائم لائن مقرر کر چارٹ بناکر پیش کریں،انہوں نے ہاسٹل میں مچھر، کیڑو ں کی روک تھام کیلئے جالی لگائے جانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے لوئر گنگا نہر کانپور برانچ پر 46.95 لاکھ کی لاگت سے تعمیر پل، راستوں کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ پل کی تعمیر کا کام 04 ماہ پہلے مکمل ہو چکا ہے، لیکن ابھی تک ایپروچ روڈ کام نہیں کرایا گیا ہے، اس پر انہوں نے موقع پر موجود ایگزیکٹیو ادارے کے اسسٹنٹ انجینئر کو ہدایت کی کہ رٹینگ وال بناکر 20 نومبر تک ایپروچ روڈ کا کام مکمل کرانا یقینی بنائیں۔

About the author

Taasir Newspaper