کاجول کے مطابق ‘کچھ کچھ ہوتا ہے خاص فلم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-October-2018

ممبئی (یواین آئی) بالی وڈ اداکارہ کاجول کا خیال ہے کہ ‘ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ ان کی خاص فلم ہے۔ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان، کاجول، سلمان خان اور رانی مکھرجی نے اہم کردار نبھایا تھا۔ فلم کو ریلیز ہوئے تقریبا 20 سال ہونے والے ہیں۔ کاجول کے لئے بھی یہ فلم بے حد خاص ہے۔کاجول نے کہا کہ اس فلم کی اچھی بات یہ تھی کہ وہ دوستوں کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ اس کی وجہ سے فلم میں ان کا تجربہ شاندار رہا تھا۔ کاجول نے فلم کے ڈائرکٹر اور کرن جوہر کے والد یش جوہر کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی یاد ہے کہ کس طرح یش جی ان سب کا خیال رکھتے تھے اور کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہونے دیتے تھے۔ یش جوہر میری زندگی میں آئے سب اچھے لوگوں میں سے ایک تھے۔کاجول ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘ہیلی کاپٹر ايلا کے پروموشن میں مصروف ہیں۔یہ فلم 12 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔