کانگریس نے پٹرول۔ ڈیژل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ دوہراہا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

نئی دہلی (سیدشمیم احمد) پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ دنوں کی گئی کٹوتی کو محض ایک جملہ” قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج پھر دوہرایا کہ اسے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) کے دائرے میں لایا جانا چاہئے۔کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت نے محض ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کی کمی کی ہے جو ایک “جملہ” ثابت ہو ررہا ہے۔ اس کمی سے عوام کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔گزشتہ دنوں پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں 2.50 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس میں مرکزی حکومت نے ڈیڑھ روپے ایکسائز میں کم کئے ہیں جبکہ ایک روپیہ تیل کمپنیوں نے کم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ روپے کم تو کئے لیکن اس کے بعد بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیژل کے سلسلے میں کانگریس کی واضح پالیسی ہے کہ انہیں جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جانا چاہئے۔