کسانوںکودہلی آنے سے روکناغلط: کجریوال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

نئی دہلی ، (سیدشمیم احمد ) دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کیجریوال نے اپنے مطالبات کے حق میں دہلی آرہے کسانوں کو غازی آباد کی سرحد پر روک کر ان کےساتھ کئے گئے ظالمانہ سلوک کو غلط بتایا اور کہاکہ کسانو ں کو دہلی آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔مسٹر کیجریوال نے منگل کے روز ٹویٹ کیا دہلی سب کی ہے ،کسانوں کو دہلی میں آنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔کسانو ں کا مطالبات جائز ہیں ۔ان مطالبات پورے کئے جائیں۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات جائز ہیں ۔ ان کے مطالبات پر غور کیا جانا چاہئے لیکن ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک نہیں کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں دہلی آنے سے روکا جا سکتا ہے ۔