کسانوں کا فائدہ دیکھتے ہوئےمیٹنگ منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)، کسان بھون کے ہال میں بلاک حلقہ کے مختلف کیمیاوی کھاد دوکاندار وپیکس صدر کی میٹنگ بی ڈی او گرودیو پرساد گپتا نے کی۔ میٹنگ میں کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کے متعلق خاص جانکاری دینے اور ان کو کمپنی کے جال میں نہ پھنسنے کی نصیحت دی۔ سبھی دوکانداروں کو یہ ہدایت دیاجاتاہے کہ اپنی دوکان کے آگے نوٹس بورڈ پر روزانہ کی اسٹاک تفصیلی کو واضح کریں اور کسانوں سے ادھار کارڈ لے کر یوریا ڈی اے پی وغیرہ کھاد دیں۔ اور تقسیم رجسٹر پر ان کا دستخط کرائیں سبھی دوکاندار اسٹاک رجسٹر، سیل رجسٹر، کو اپ ٹودیٹ رکھیں۔ اس میٹنگ سے سی او پروین کمار سنہا ، زرعی افسر دلیپ کمار سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ سب ایم کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دلانے کو لے کر تھا۔ میٹنگ میں کملیش سنگھ، متھلیش سنگھ، امرل میاں ، انور عالم، پہلاڈ منی، لال بابو پرساد، وغیرہ موجود تھے۔