کسانوں کی وحشیانہ پٹائی قابل مذمت :راہل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

نئی دہلی،(یواین آئی)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ پر دہلی آنے والے کسانوں کی پولیس کےذریعہ کی گئی وحشیانہ پٹائی کی مذمت کی ہے۔مسٹر گاندھی نے منگل کو ٹویٹ کیاعالمی یوم تشدد پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی دوسالہ تقریب کی شروعات پرامن طریقےسے دہلی آنے والے کسانوں کی وحشیانہ پٹائی سے ہوئی ۔اب کسان ملک کے دارالحکومت آکر اپنا درد بھی نہیں سنا سکتے۔کانگریس محکمہ مواصلات کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا مودی جی ،سیکڑوں کلومیٹر کی پدیاتراکرکے آنے والے ہزاروں کسان اپنے مطالبات لے کر آپ کے پاس آئے۔اگر مہاتما گاندھی کے نظریے پر عمل کیاہوتا تو کسانوں پر وحشیانہ طریقے سے لاٹھی برسانےکے بجائے ان کے مطالبات پورے کرے انہیں تحفہ دیا ہوتا۔کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کسانوں کے اوپر ہوئے لاٹھی چارج اور وحشیانہ برتاؤ کی سخت مذمت کرتی ہے۔ترجمان نے کسانوں پر لاٹھی چارج کےلئے مرکزی حکومت کے ساتھ ہی اتر پردیش حکومت کی بھی مذمت کی اور کہا مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ اور شاستری جی کی سالگرہ پر کسانوں پر مودی -یوگی حکومتوں کے ذریعہ کئےگئے ظلم کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔وہ وقت دور نہیں جب پورا ملک ‘کسان ورودھی -نریندر مودی کے نعروں سے گونجے گا۔