کشمیر ہمارا تھا ،ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا:راج ناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-October-2018

لکھنؤ(ایجنسی): وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہہم چاہتے ہیںکہ ملک کی ہر فورس سولائزڈ (مہذب) ہو۔ کسی بی ریاست کی فورس بروٹل (بے رحم نہیں ہونا چاہئے ۔کہا کہ ریپڈ ایکشن فورس کے جوانوں کو پتہ ہے کہ بگڑے ماحول کو کیسے قابو میں کیا جا تاہے ۔ ان کے بہتر کام کے سبب آج کئی ریاستوںمیں نکسل ختم ہو گیا ہے ۔ میڈیا کے سوالوں پر وزیر داخلہ نے کاہ کہکشیر ہمارا تھا ،ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ وہ ریپڈ ایکشن فورس(آر اے ایف) کے 26ویں یوم تاسیس پر لکھنؤ کے سروجنی نگر واقع ریزرو پولس دستہ کے میدان میں منعقد پروگرام میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ریپڈ ایکشن فورس کے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے آر اے ایف کی ٹیم نے 131نکسلیوں کو مار گرایا ہے ۔ اس کے علاوہ 1.278زندہ پکڑے گئے ہیں ۔ آر اے ایف کا اتنا خوف ہو گی اہے کہ 58نکسلیوں نے کود سپردگی کی ہے ۔ نکسلیوں کے پاس سے لاکھوں روپے اور بڑی مقدار میں ہتھیار بر آمد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ آر اے ایف کی ٹیم ہر واقعہ کو قابو کرنے میںکامیابی حاصل کی ہے ۔ وہ ریاستی پولس کے ساتھ بھی رابطہ بنا کر بگڑے ماحول کو قابو میں کرلیتی ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بہتر کام کرے والے جوانوں کو اعزاز سے نوازا۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ بہادر انشیکا پانڈے کو ان کی بہادری کے لئے ایک الکھ روپے کا چیک دیا ہے ۔