کھیل

کلین سویپ کے لئے اترے گا ہندوستان

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

حیدرآباد، (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹسٹ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد نمبر ون ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعہ سے حیدرآباد میں شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں بھی فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز پر 2-0کی کلین سویپ کے ارادے سے اترے گی۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے ایک دن قبل آج جمعرات کو راج کوٹ ٹسٹ کی اپنی بارہ رکنی ٹیم کو بغیر کسی تبدیلی کے دوسرے میچ میں بھی اتارنے کا اعلان کردیا۔ ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ کپتان وراٹ کوہلی اپنے 42ویں ٹسٹ میچوں کی کپتانی میں دوسری مرتبہ بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ گیارہ کھلاڑیوں کو بھی حیدرآباد میں اتاردے۔سلیکٹروں نے کسی تبدیلی کے بغیر ٹیم تشکیل دی ہے جس کی وجہ سے بلے باز مینک اگروال کو ایک بار پھر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے اور ان کے آئندہ آسٹریلیا دورے میں بھی کھیلنے پر اب تذبذب کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ لیکن اس اہم دورے سے قبل ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کے پاس اوپننگ جوڑی اور مڈل آرڈر کو دوبارہ پرکھنے کا موقع رہے گا۔راج کوٹ ٹسٹ سے ٹسٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے بلے باز اور اوپنر پرتھوی شا نے اپنی لاجواب کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا لیکن ان سے اب اسی کارکردگی کی امید رہے گی جب کہ کپتان وراٹ کوہلی کے اس اس میچ میں پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق کے 25 ٹسٹ سنچری کی برابری کرنے کا موقع ہوگا۔ حالانکہ ٹیم میں کئی بلے باز ہیں جن کی کارکردگی سوالوں کے دائرے میں ہے۔وراٹ بھی پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں لیکن راج کوٹ ٹسٹ میں انہوں نے کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے اپنے 139رنوں کی سنچری اننگ کھیلی تھی اور سب سے تیز 24 ٹسٹ سنچری پورے کرنے والے ڈان بریڈمین کے بعد دوسرے بلے باز بن گئے۔ حالانکہ نائب کپتان انجکیا رہانے او راوپننگ بلے باز لوکیش راہل کی فارم خراب چل رہی ہے۔ لیکن جس طرح سلامی بلے باز مینک کو باہر کرکے ان دونوں بلے بازوں کو ریٹرن کیا گیا ہے اس کے بعدان پر خود کو ثابت کرنے کا سب سے زیادہ دباو رہے گا۔ویسٹ انڈیز سریز کو آسٹریلیا دورے سے قبل ہندوستان کے لئے اہم پریکٹس مانا جارہا ہے اور ٹیم مینجمنٹ کی نگاہیں بھی اپنے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پرٹکی ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کا غیر ملکی دوروں میں کارکردگی زیادہ اطمینان بخش نہیں رہا ہے اورپچھلے مشکل دورے میں اسے جنوبی افریقہ سے ٹسٹ سریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے آسٹریلیا کے دورے کے لئے وراٹ اور ٹیم انڈیا کے لئے اگنی پریکشا سمجھا جارہا ہے جہاں اسے خود کو نمبر ایک ٹسٹ ٹیم ہونے کا حقدار ثابت کرنے کی ذمہ داری ہے۔راج کوٹ ٹسٹ میں بلے بازو ں میں پرتھوی نے 134 اور وراٹ نے 139 رن کی لاجواب اننگز کھیلی تھیں جب کہ مڈل آرڈر میں وکٹ کیور گیند باز رشبھ پنت نے 92رن بناکر اہم تعاون دیا تھا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar