کمشنری سطحی دلت مہادلت اجلاس کی تیار ی کیلئے میٹنگ منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

پورنیہ،(عاشق رحمانی)،پورنیہ مہمان گاہ میں آئندہ 29اکتوبر کومقرر کمشنری دلت مہادلت اجلاس کی تیاری کے لئے کمشنری سطح میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت ضلع صدر جدیو شمبھو پرساد منڈل نے کی۔ اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر ایم پی سنتوش کشواہا ولیشی سنگھ موجودرہے۔اہم مہمان کے طورپر سابق وزیرپورنیہ ضلع تنظیم انچارج دلال چندر گوشوامی شامل ہوئے۔ اس اجلاس میں پورنیہ کمشنری کے چاروں ضلع کے پارٹی عہدیداران وخصوصی کارکنان موجود رہے۔ اجلاس میں چاروں ضلع کے ہر ایک پنچایت کے دلت مہادلت برادری تک وزیراعلیٰ جدیو کے قومی صدر نتیش کمار کے ذریعہ دلیت ودبے کچلوں کے لئے کئے جارہے عوامی فلاحی کاموں کی جانکاری دیتے ہوئے انہیں اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ کی تعداد میں آنے کی اپیل کی ہے۔ پورنیہ ایم پی کشواہا ودھمداہا ایم ایل اے لیسی سنگھ نے کہا کہ پورنیہ ضلع جدیو اس دلت مہادلت اجلاس کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ آج کی میٹنگ کی خاص بات رہی کہ 29اکتوبر 2018 کو مقررہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے شامل ہونے کی خبرریاستی جدیو دفتر سے موصول ہوئی ہے۔ اس وجہ سے کارکنان نے اس اجلاس کو تاریخی بنانے کے لئے قمر بستہ ہوگئے ہیں۔ اس میٹنگ میں خاص طور سے کٹیہار جدیو ضلع صدر سنجیوشریواستو کٹیہار ، مہانگر جدیو صدر پرمود ساہ ، نیلو سنگھ پٹیل، رنجیت چودھری، وجئے سنگھ، سنجے پاسوان، جگدیش پرساد، منوج پاسوان، رنجیت سنہا ، سمنت ریشی دیو، سریندر منڈل پپوگری، سمیت درجنوں پارٹی کارکنان شامل ہوئے۔