ریاست

کمشنر کی صدارت میں ریونیومحکمہ کی جائزہ میٹنگ منعقد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

مدھوبنی(کریم اللہ)، مینک بربرے کمشنر دربھنگہ کی صدارت میں بدھ کو مدھوبنی کلکٹریٹ واقع میٹنگ ہال میں ریونیومحکمہ کی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں شرشت کپل اشوک ضلع مجسٹریٹ مدھوبنی کے ذریعہ آن لائن داخل خارج سے متعلق کمشنر کوجانکاری دی گئی ۔ جس کے تحت انہوں نے بتایا کہ 2018.04.01 سے ضلع کے سبھی سرکل میں آن لائن داخل خارج کی جارہی ہے۔ جس کے تحت درخواست دہندہ داخل خارج کے لئے خود آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اور سرکل کے ایل آر سی کاؤنٹر پر بھی اپنا درخواست داخل خارج کے لئے جمع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کئے گئے اس کام میں کوئی فرضی نہیں کرسکتاہے۔ درخواست دہندہ کو درخواست سے متعلق جانکاری موبائل پر مسیج کے ذریعہ ملتی رہے گی۔ جسے خود اپنی جانکاری موبائل سے لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد کمشنر کے ذریعہ پنڈول سرکل کے 19پرچہ دھاریوں کے درمیان پرچہ تقسیم کیاگیا۔ جس میں کرت لال یادو، پنکچ کمار یادو، رینودیوی، امریتادیوی، شنکر پاسوان، بلاس رام ، لکھن رام، سبھی کو لگ بھک پانچ ڈسمل زمین کا پرچہ لگان رسید کے ساتھ دیاگیا۔پرچہ پاکر لوگوں میں کافی خوشی دیکھی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper