کمل ناتھ نے گائے کے معاملہ پر حکومت کو نشانہ بنایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

بھوپال ،(یواین آئی)مدھیہ پردیش میں انتخابی سیزن میں گایوں کا معاملہ اٹھنے کےدرمیان کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے آج ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو نشانہ بنایا۔مسٹر کمل ناتھ نے ٹوئیٹ کیاکہ انتخابی سیزن میں گئوشالہ ،گایوں کے لئے چرا گاہیں اور گاؤ وزارت بنانے کا اعلان کرنے والی ریاستی حکومت گئوماتا کی چراگاہ کی زمین گولف کورس کےلئے دینے جارہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہرطرح کے احتجاج کو نظر انداز کرکےریاست کی وزارتی کونسل نے اس سلسلہ میں اصولی طور پر منظوری دیدی ہے ۔کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ گئوماتا کے تعلق سے یہ انکا دہرامعیار ہے ۔