دنیا بھر سے

کناڈا کے اپوزیشن کے لیڈر نے مودی سے ملاقات کی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)کناڈا کے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر اینڈریو شیر نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

کناڈا میں کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر مسٹر شیر نے یہاں سات لوک کلیان مارگ پر واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسٹر مودی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکےسلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مسٹر مودی نے 2015میں اپنےکناڈا کے سفر کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا درجہ دئے جانے کا ذکر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے زیادہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نےامید ظاہر کی کہ 7سے 13اکتوبر تک مسٹر شیر کا یہ دورہ نہایت خوشگوار ثابت ہوگا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar