کوسی ندی پر اعلی سطحی پل تعمیراتی کام کاافتتاح براری ممبر اسمبلی نیرج کمار یادو نے کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

کٹیہار،( عاشق رحمانی)،براری اسمبلی کےتحت سمیلی بلاک کے ٹیکاپٹی سڑک میں نرہیا نہر کے قریب کوسی ندی پر اعلی سطحی پل تعمیراتی کام کاافتتاح براری ممبر اسمبلی نیرج کمار یادونے کیا۔پل کی تعمیر کو لے کر لوگوں کو جب معلوم ہوئی تو آس پاس اور دور دراز سے ہزاروں ہزار کی تعداد میں دیہی آئے ہوئے تھے اور پل کے سنگ بنیاد سے سبھوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دیہی ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے معزز ممبر اسمبلی نے کہا براری میں ترقی کی گنگوتری وہ چلی ہے جو مسلسل چلتے رہے گی۔ براری کی ترقی کیلئے مسلسل كام کررہے ہیں اوراپنے وعدے کو نبھاتے رہیں گے۔مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے براری ممبر اسمبلی نے کہا جن لوگوں نے اسمارٹ سٹی بنانے کی بات کہی تھی آج ساڑھے چار سال گذر گئے پرابھی تک نہیں بنا۔ بھاگلپور اسمارٹ سٹی نہیں بن پایا، | میں نے کہا تھا ہمیں اسمارٹ سٹی نہیں ہمیں اسمارٹ گاؤں چاہئے ،اس میں آپ سب کا تعاون ملا ہے اور آگے بھی آپ سبکا تعاون چاہیے |۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بدلہ ہوا براری،بڑھتاہوا براری، نیا براری، ترقی کی طرف گامزن براری ہے۔ آج اگر کوئی میرے نام سے پہچانتاہے تواس وجہ سے کہ میں براری کا ممبر اسمبلی ہوں۔ اور اس کا سارا کریڈٹ یہاں کی عوام اوریہاں کے لوگو ںکو جاتا ہے۔اس پروگراممیں بچی یادو، جے کمار یادو، بھولا منڈل، پرلاد بھگت، سبودھ منڈل، موسم یادو، یوگیندر منڈل،میتھون کمار یادو، بھگوان منڈل، نوجوان آر جے ڈی لیڈر منوج یادو کے ساتھ کئی معزز لوگ موجود تھے۔