کولکتہ میڈیکل کالج میں آگ، کوئی زخمی یا ہلاک نہیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

کولکتہ – (یو این آئی) کولکتہ میڈیکل کالج میں آج صبح فارمیسی کی دکان میں زبردست آگ لگ گئی جس کے بعد ایمرجنسی وارڈ سے کم از کم 250مریضوں کو باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

فائربریگیڈ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح آٹھ بجے ملی جس کے بعد دس فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ ریاستی آفت محکمہ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے مےئر سیوان چٹرجی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔

آگ لگنے کے بعد مریضوں کے رشتہ داروں کو دواوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ کافی پریشان گھوم رہے ہیں۔اس واقعہ میں فی الحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔