کھلےمیں رفع حاجت کے خلاف چلائی گئی مہم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

کٹیہار،( عاشق رحمانی)ضلع کے پھلکا بلاک کے تحت پوٹھيا پنچایت وارڈ 12 میں سوچھ بھارت مشن دیہی اور لوہیا سوچھ بہار مشن کے تحت مشن اوڈدی ایف کو لے کر پٹنہ سے آئے خصوصی سوچھ گرہی ٹیم ایس آر پی قیصر عالم ڈی پی آر محمد اسلام، مکند کمار،ملئی کشور نے سماج کو لے کر ایک میٹنگ کی ۔ خصوصی ٹیم نے صفائی کو لے کر اس سماج کو کھلے میں اجابت سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں بتایا اور اپیل کی کہ جو کھلے میں اجابت کے لئے جاتے ہیں اس کا لوٹا اٹاؤ اور چھینومہم میں ہمارا ساتھ دیں ، یہ آپ سب کا فرض ہے وہیں بلاک صفائی کوآرڈینٹر اودھیش کمار پاٹھک نے سماج کو یقین دلایا کہ آپ لو گ بیت الخلاء کی تعمیر کا کام پورا کریں ۔اس کے لئے آپ کو بارہ ہزار روپے ملیں گے۔ اس موقع پر موجود پنچایت کا مکھیا اکھلیش کمار یادو اور سرپنچ مراری منڈل نے پٹنہ سے آئی خصوصی ٹیم اور پنچایت کے سوچھتا گرہی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو گاندھی گرہی کے توسط سے صبح شام کھلے میں اجابت جانے والوں کو روکو ٹوکو لوٹا الٹاؤکام کام کیاہے۔ اور ڈور ٹو ڈور دیہی عوام کو کھلے میں اجابت کے لئے نہیں جانے کی اپیل کی وہ قابل تعریف ہے۔ موقع پر موجود پنچایت کے سوچھ گرہی محمد عالمگیر ، محمد دیدار، کسان صلاح کار صابر عالم، وارڈ ممبر محمد صمید، گوپال منڈل امام شوکت علی،ماسٹر پرویز ، محمد سلیم ، جمال، چولہے میاں، محمد مسلم کے علاوہ دیگرمقامی لوگ بھی موجودتھے۔