کینسر کا شکار بچوں کے لئے بالی ووڈ کا میگا فیشن شو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

کولکاتہ (محمد نعیم) نو خیز عمری میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے کے لئے کولکاتہ کے بالی ووڈ ستاروں کی طرف سے ایک بیداری پروگرام کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعہ سانجا چولہا ہوٹل میں کیا گیا ، جہاں بنگلہ فلموں کی دراز قد حسینہ پاپیا ادھیکاری ، اداکارہ سپریہ دیوی ، جی ٹی وی کے سا رے گا ما سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ مادھوری ڈے ، بنگلہ فلموں کے اداکار شنکر چکرورتی ، ساحل خان و دیگر نے حصہ لیا ِ اس موقع پر ادریجہ کے کارگزار چیئرمین سوپنا دیپ سرکار نے کہا کہ کینسر کی بیماری سے دور رہنے کی تدبیریں موجود ہیں تاہم پوری طرح محفوظ نہیں ، اور جن بچوں کو کینسر جیسے موذی امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کی زندگی کی جنگ لڑنے کے لئے ان کا ادارہ ادریجہ ممکنہ طور پر موجود رہے گا ۔