گاندھی جینتی کو لوگوں نے یوم امن کے طور پر منایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)،نوتن بلاک کے منگل پور کلا پنچایت گاندھی جینتی کے موقع پر کھلے میں رفع حاجت سے پاک کردیاگیا۔ سرکاری اپ گریڈ میڈل اسکول منگل پور کلا کے احاطہ میں پنچایت کو اوڈی ایف کا اعلان کرتے ہوئے بی ڈی او شلیندر کمار سنگھ نے پنچایت کے مکھیاراج کشور سنگھ اور سبھی عوامی رہنماکو اس کے لئے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی گاندھی کے خیالوں اور ان کے بتائے راستے پر چلنے کی نصیحت دی گئی ۔ گاندھی جینتی کے موقع پر بلاک صفائی افسر شلیندر کمار سنگھ جیوتی ورما بی اے او رتناکر دویندی وغیرہ افسروں کو اسکولی بچوں نے استقبالیہ ترانہ پیش کرخیرمقدم کیا۔ جبکہ گرام پنچایت گھوم نگر ڈبریا، دکچھن تیلوعا، جھکھرا پنچایت کو بھی کھلے میں اجابت سے پاک کا اعلان کیا۔ موقع پر مکھیا ششی سنگھ شالنی شاہی ،شکنتلا دیوی اور راماوتی دیوی وغیرہ موجود رہے۔ ادھر طلبا وطالبات نے پربھات پھیری نکال کر گاندھی جی کے بتائے باتوں کو لوگوں کوروسناش کرایا۔ سبھی سرکاری وغیرسرکاری اسکول کے طلباوطالبات نے 150 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر پربھات پھیری نکال کر لوگوںکو گاندھی جی کے خیالوں سے معلومات کرایا۔ اوردھوم دھام سے یوم امن کے طوپر اسے منایا۔ سرکاری کمل ساہ ہائی اسکول نوتن میں ٹیچروں نے شجر کاری کیا۔ موقع پر آفتاب عالم ، ناویندرراؤ شیلیندرکمار ، امین الدین، شمیم سوروسنگھ وغیرہ موجود رہے۔ جبکہ اپ گریڈ میڈل اسکول منگل پو رکلا کے پرنسپل سنیل پاسوان، پرینکا رائے ، اندو دیوی ، ارون پاسوان، وغیرہ نے گاندھی جی کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ اپ گریڈ میڈل اسکول کھڈا پتہری کے بچوں نے گاؤں گاؤں میں بیداری ریلی نکالی اور گاؤں کوصاف رکھنے پر زوردیا۔اس دوران ٹیچریونین کے لیڈر مکیش کمار گپتا ، راج کمار پرساد، جگدیش رام، اسلم بیٹھا، وغیرہ موجود رہے۔