گاندھی جینتی کے موقع پر اینگلو عربک اسکول کی جانب سے صفائی مہم منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

مدھوبنی، (شرف الدین عبدالرحمن تیمی ) گاندھی جینتی کے موقع سے اینگلو عربک اسکول کے بچوں نے صفائی مہم و شجر کاری کے پروگرام کا انعقاد کیا. اس موقع سے اینگلو عربک اسکول کے طلبہ و طالبات نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے ساتھ صفائی مہم و شجر کاری کا نظارہ پیش کرتے ہوئے نظر آئے. صفائی مہم میں اسکول کے سبھی طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام نے بھی بڑھ چرھ کر حصہ کیا. اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر عنایت اللہ ندوی نے کہا کہ یہ حقیقت ہیکہ آج بھی ہندوستان کی تاریخ کے اوراق گاندھی جی کے گراں قدر خدمات سے منور ہے. یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انسانی زندگی کی بقا اور ترقی کے لئے اپنی حیات کو قربان کردیا.گاندھی جی کو آج کون نہیں جانتا دنیا کہ کونے کونے میں اعلٰی سے ادنٰی چھوٹا بڑا اور بچہ بچہ آج گاندھی جی کی شخصیت سےبخوبی واقف ہے۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت اور گراں قدر کارناموں نے انہیں بابائے قوم اور مہاتما جی کے خطاب سے مشہور کردیا ان کی قربانی کو کبھی بھی کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا. مزید انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے اصولوں کو اور دہی علاقوں کو با اختیار بنا کر بے روزگاری کے مسئلہ کو بڑی حد تک حل کیا جاسکتا ہے. کیونکہ گاندھی جی کمزور طبقہ کو خود کفیل بنانا چاہتے تھے۔

آخر میں انہوں نے تمام بچوں اساتذہ کرام اور گارجین حضرات سے اپیل کی ہے وہ اپنے اسکول. گھر محلہ کے آس پاس کو صاف ستھرا بنانے میں اس پر عمل کریں. اور پر امن تعلیمی ماحول کے قیام میں اپنا مثبت تعاؤن کریں. عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں. یہ ہمارا مشن نہیں ہماری ذمہداری ہے. اس دوران اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب دانش کمال سرگم اور پرنسپل جناب احمد رضا صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اس موقع سے مشرف حسین. پرسورام سر. کویتا جی. عشرت پروین. شاہین پروین سرفراز احمد وغیرہم موجود تھے۔