گجرات حکومت متاثرین کو معاوضہ اور تحفظ فراہم کرائے آپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

پٹنہ(ذوالقرنین)عام آدرمی پارٹی کے بہار ریاستی نائب صدر منوج کمار نے گجرات میں بہار نزاد لوگوں کے ساتھ لوٹ پاٹ اور حملے کےلیے موجودہ گجرات حکومت کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے صدر جمہوریہ سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔بذریعہ فیکس صدر جمہوریہ کو لکھے خط میں انہوں نے کہا کہ بہاریوں پر گجرا ت میں حملے اور لوٹ پاٹ کی واردات گجرات حکومت کی اشارے پر ہورہی ہے۔گجرات حکومت کو فوری اثر سے برخواست کر وہا ں صدر راج نافذ کرنے کاپارٹی نے مطالبہ کیا ہے عام آدمی پارٹی کی جانب سے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں گجرات میں لوٹ پاٹ اور حملے کی شکار بہاری لوگوں کو مناسب معاوضہ اور انہیں تحفظ دیکر پھر سے بسایا جائے ۔میڈیا انچارج ببلو پرکاس نے بتایا کہ اگر بہاریوں پر حملے کا سلسلہ نہیں تھما تو عام آدمی پارٹی بہار کے نوجوان کارکنان کے ساتھ اس واقعہ کے خلاف گجرات جائیں گے۔