گجرات میں بہاریوں پر حملے کے خلاف تحریک چلائے گا یوتھ راجد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) یوتھ راجد کے ریاستی ترجمان اور میڈیا انچارج ارون کمار یادو نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت ہر سطح پر دلت پسماندہ اقلیتوں اور کمزور طبقہ کے طلبااور نوجوانوں کو حراساں کر رہی ہے گجرات میں بہاری مزدوروں پر حملے کے بعد گجرات سے منتقل ہو کر بہار لوٹ نے والے مزدور کے خاندان بھوک مری کے شکار ہے کئی دنوں سے ان کے گھروں میں چلہے تک نہیں جلے ہیں لیکن مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔12 برسوں سے زیادہ تک بہار سے لاکھوں لاکھ کی تعداد میں بہاری طلبا نوجوان اور مزدور طبقہ کے لوگ بے روزگاری سے تنگ آکر روزگار کے تلاش میں ریاست سے باہر جانے کو مجبور ہیں ۔موجودہ این ڈی اے حکومت میں ریاست میں ایک بھی کل کارخانہ نہیں لگانے کی وجہ سے ان مزدوروں کو بہار سے باہر جانا پڑ رہا ہے ۔آج کی صورتحال یہ ہے کہ ریاست کے باہر گجرات ،مہارشٹر اور بی جے پی حکومت والی ریاستوںمیں بہار ی کام گار پر جان لیوا حملہ کیا جاتا ہے ،پیٹاجاتا ہے اور ذلیل بھی کیا جاتا ہے اس یے یوتھ راجد اس معاملے پر خاموش رہنے والی نہیں ہے۔