ریاست

گجرات میں بہاریوں پر ظلم کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا مظاہرہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

بیگوسرائے(نندکشور)، گجرات میں بہاریوں پر ہورہے حملوں پر مشتعل ہوئے جن ادھیکار پارٹی کارکنان سوہرد نگر چوک ویر کنورسنگھ چوک تک پرتیکار مارچ نکال کر گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی کا پتلانذرآتش کیاگیا۔اڑتال گھنٹے کے اندر بہاریوں پر ظلم وزیادتی نہیں رکنے پر دیا بہار سے ہوکر کجرات جانے والی سبھی ٹرینوں کو روکنے کا الٹی میٹم دیا۔ کارکنان کا انقلابی قافلہ ریاستی سکریٹری دلیپ سنگھ اورضلع کنوینر پرکاش ساہوکی قیادت میں گجرات اور مرکزی حکومت کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کرتاہوا ویرکنور سنگھ چوک تک پہنچا۔ جہاں ایس سی ایس ٹی موکیش پاسوان کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر سمیر سنگھ چوہان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے بہاریوں کی حالت خراب ہوئی ہے۔ گجرات میں بہاریوں پر ظلم ناقابل برداشت ہے۔ اگربہاریوں پر حملہ نہیں رکا تو ہم لوگ گجرات جانے والی ٹرینوں کو روکیں گے۔ منعقد میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سکریٹری دلیپ سنگھ ، اوم پرکاش ساہو اور نائب صدر اروند یادو نے کہا کہ کبھی اسم سے بہاریوں کو خریدا جاتاہے تو کبھی دہلی میں بہاریوں کو مارا جاتاہے ، کبھی مہاشٹرا میں بہاریوں کو بھگایاجاتاہے ۔ جبکہ بہاریوں کے اوپر ہی پورے ملک کی مالی حالات ٹکی ہوئی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar