گجرات میں بہار کے نوجوان امرجیت کمار کاقتل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

گیا، (تاثیر بیورو) گجرات میں بہار اور اترپریس کے عوام کے خلاف جاری تشدد کے واقعات کے دوران ایک کمپنی سے کام کر کے لوٹ رہےبہار کے گیا باشندہ امرجیت پر رڈ سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ بتایاجارہا ہے کہ امرجیت کل دیر رات کمپنی سے کام کر کے گھر لوٹ ریا تھا کہ کچھ لوگوں نے اس پرحملہ کردیا۔ قتل کے بعد گھر والوں کی شکایت ہے کہ امرجیت کی موت گجرات میں تشدد کے چلتے ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ 28 ستمبر کو گجرات کے سابر کانٹھا ضلع میں بہار کے ایک نوجوان پر ایک بچی کےساتھ آبرو ریزی کاالزام لگاتھا۔ جس کے بعد سے گجرات کے کئی علاقوں میں غیر گجراتیوں خاص طور پر اتر پردیس اوربہار کے رہنے والے لوگوں کو نشانہ بنایاگیا۔