ریاست

گریجویٹ پاس 3 ہزار طالبات کو 25-25 ہزار روپئے کی ادائیگی جلد

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

پٹنہ، (تاثیر بیورو )مکھ منتری کنیا اتھان منصوبہ کے تحت پٹنہ یونیورسیٹی کے3000گریجویٹ پاس طالبات کو جلد ہی 25-25 ہزار روپئے ملیں گے۔ اس کے لئے یونیورسیٹی کی جانب سے کوشش شروع کر دی گئ ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت رجسٹرار دفتر نے شعبہ امتحانات سے 19-2018 کی پاس آؤٹ طالبات کی فیکلکٹی ، سبجیکٹ اور سیشن وار معلومات طلب کی تھی جو مہیا کرادی گئی ہے۔ رجسٹرار دفتر نے سبھی کالجوں کو طالبات کا آدھار نمبر ، آئی ایف ایس سی کوڈ کے ساتھ بینک اکاؤنٹ نمبر اور موبائل نمبر مانگا ہے۔ کالجوں کو جلد سے جلد یہ جانکاری مہیا کرانے کو کہاگیاہے۔ رجسٹرار کرنل منوج مشر کے مطابق طالبات جتناجلد مذکورہ کاغذات کالج کو مہیا کرائیں گی اتنا جلد طالبات کو کنیا اتھان منصوبہ کا فائدہ مل سکے گا۔ 13اکتوبر تک طالبات سے جڑی سبھی جانکاری حکومت کو مہیا کرا دینی ہے۔ واضح ہو کہ حکومت نے مکھ منتری کنیا اتھان منصوبہ کے تحت گریجویٹ پاس طالبات کو 25-25 ہزار دینے کااعلان کیا ہے۔ یہ فائدہ سیشن 2018-19 سے طالبات کو ملنا ہے۔ طالبات کو اس منصوبہ کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے اپنے کالج اور یونیورسیٹی کواپناآدھار نمبر، آئی ایف ایس سی کوڈ کے ساتھ بینک اکاؤنٹ نمبر اور موبائل نمبر دینا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar