گیند بازوں کو وراٹ کی بیٹنگ کمزوری سے فائدہ اٹھانا چاہئے: وقار یونس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

لاہور، (یو این آئی )پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی کی بلے بازی میں اب بھی کمزوری پائی جاتی ہے اور گیند بازوں کو اس کمزوری سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک بلے باز میں کمزوری ہوتی ہے۔وراٹ کوہلی کئی بار آف ا سٹمپ سے باہر پائے گئے ہیں کیونکہ وہ جلدی میں ڈرائیو کرنا پسند کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ گیند بازی پر ہوں تو آپ کو سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ سب سے اچھا منصوبہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک آؤٹ سوئنگ گیندباز ہیں جو کہ میں بین اقوامی کرکٹ میں ایک تیز گیند باز کے طور پر اپنے دور میں تھا تو شاید میں انہیں آف ا سٹمپ سے باہر گیند ڈالوں گا اور ان سے گیند باہر نکالنے کی کوشش کروں گا اور انہیں ڈرائیو کرنے کے لئے مجبور کروں گا ،کوہلی اگر سیٹ ہوگئے تو انہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔یاد رہے کہ وراٹ کوہلی موجودہ دور کے بہترین بلے باز ہیں تاہم بعض مواقعوں پر وہ آف کے باہر جاتی گیندوں سے چھیڑ خانی کرکے وکٹ گنواتے دیکھے گئے ہیں ،ہندستان کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2سنچریاں اور3نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم اوول میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ا سٹورٹ براڈ کی باہر جاتی گیند سے چھیڑ خانی کرنے کے نتیجے میں صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین واپس لوٹے۔