کھیل

ہروندر نے تیراندازی میں طلائی تمغہ جیتا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

جکارتہ، (یواین آئی) پنجاب کے رہنے والے هروندر سنگھ نے انڈونیشیا کے جکارتہ میں کھیلے جا رہے پیرا ایشیائی کھیلوں کے تیر اندازی مقابلے میں بدھ کو ہندوستانکو پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ ہندوستان کے ان کھیلوں میں اب تک سات طلائی، 13 چاندی اور 17 کانسے سمیت کل 37 تمغے ہوگئے ہیں۔ چین نے 100 طلائی تمغے حاصل کرلئے ہیں اور وہ کل 185 تمغوں کے ساتھ چوٹی پر برقرار ہے۔پنجاب کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے والے ہروندر سنگھ نے طلائی جیتنے کے بعد کہا میں یہ تمغہ اپنی ماں کے نام وقف کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا ایک مہینے پہلے ہی انتقال ہوا ہے۔ ہروندر نے تیراندازی میں مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن ڈبلیو 2/ ایس ٹی مقابلے میں پہلے مقام حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو تیراندازی کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ انہوں نے فائنل میں چین کے ژاؤ لکشو کو چھ۔صفر سے شکست دی۔ هروندر کی اس کامیابی پر پیرا لمپک ہندوستان اور کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی انہیں ٹوئٹر کے ذریعہ مبارک باد دی ہے۔ہندوستانی پیرا ایتھلیٹوں نے ان کھیلوں میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ مونو گنگاس نے ڈسکس تھرو ایف 11 مقابلے میں چاندی اور وجے کمار نے لانگ جمپ ٹی 42 / T 61 / ٹی 63 مقابلے میں چاندی جیتا۔ یاسر محمد نے شاٹ پوٹ ایف 46 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے ایتھلیٹکس میں اب تک چار طلائی، سات چاندی اور سات کانسے سمیت کل 18 تمغے جیت لئے ہیں۔شطرنج میں خاتون کے انفرادی اسٹینڈرڈ پی ون مقابلے میں جینتا اینٹو نے سلور حاصل کیا جبکہ خواتین ٹیم اسٹینڈرڈ 6-بی 2 / 3 اور خواتین ٹیم اسٹینڈرڈ پی ون مقابلے میں ہندوستان کو کانسے کا تمغہ ملے۔بیڈمنٹن میں خاتون کے ڈبلز ٹی ٹی 5۔3 مقابلے میں بھاونابین ہس مکھ بھائی نے سلور جیتا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar