یونیورسیٹی :پنشن عدالت میں 25؍درخواستوں کا نپٹارہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی ) للت نرائن متھلا یونیورسیٹی دربھنگہ کے کانفرنس ہال میں پنشن عدالت کااہتمام پرو۔ وائس چانسلر پروفیسر جے گوپال کی صدارت میں کیا گیا ۔ جس میں رجسٹرار کرنل نست کمار رائے ، مالیاتی مشیر انعام الحق اورایف او ونود کمار بطور خاص شریک ہوئے ۔ پنشن عدالت کیلئے 33؍عرضیاں موصول ہوئیں تھی جس میں سے 25 کا تصفیہ کردیا گیا اور متعلقہ افراد کو پنشن اور ریٹائرمنٹ سے جڑی مرعات کا لیٹر دے دیا گیا ۔ ۸ ؍عرضیا ں زیر غور ہیں جس پرکاروائی چل رہی ہے اورجلد ہی انہیں بھی فائدہ پہنچا دیا جائے گا۔ عدالت میں نظامت کے فرائض پنشنر آفیسر ڈاکٹر ایس ایم ظفر نے انجام دیا ۔ رجسٹرار کرنل رائے نے پنشنرس کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بتایا یہی وجہ ہے کہ پروگرام میں موجود تمام پنشنرس مطمئن نظر آئے ۔ قابل ذکر ہے کہ یونیورسیٹی میں مسلسل پنشن عدالت لگا کر معاملے حل کررہی ہے اوروائس چانسلر پروفیسر ایس کے سنگھ سبکدوش ملازمین کے تئیں سنجیدگی برت رہے ہیں ۔