یوگی نے دربار لگا کر 200 لوگوں کی فریاد سنی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-October-2018

گورکھپور،(یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو یہاں گورکھ ناتھ مندر احاطہ میں دربار لگا کر 200 سے زیادہ فریادیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔مسٹر یوگی کو گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کے بعد فریادیوں کے درمیان پہنچ گئے اور 200 سے زیادہ فریادیوں کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کے لئے افسران کو ہدایات دیں۔