اسپاٹ فکسنگ معاملے میں دانش کنیریا کے خلاف شروع ہو سکتی ہے انکوائری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-October-2018

کراچی،(آئی این ایس انڈیا
چھ سال اسپاٹ فکسنگ سے انکار کرنے کے بعد اس میں ملوث ہونے کی بات قبول کرنے والے دانش کنیریا کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پھر نئی تحقیقات شروع کر سکتا ہے۔کنیریا کو 2012 میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تاعمرپابندی عائدکر دیا تھا۔پی سی بی نے 2012 میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن پروٹوکول کی تقلید کرتے ہوئے کنیریا پر تاحیات پابندی کو یقینی بنایا ۔کنیریا انگلش کاؤنٹی میچوں میں اسپاٹ فکسنگ اور دیگر کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کے مجرم پائے گئے تھے۔کنیریا نے تاحیات پابندی کے خلاف کئی بار اپیل کی اور اس میں ہار گئے۔اب انہیں اس معاملے کے لئے سی بی کو 100,000پائونڈ رقم کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔پی سی بی کے قابل اعتماد ذرائع نے کہاکہ کنیریا کو اسپاٹ فکسنگ کی بات قبول کرنا سنگین مسئلہ ہے اور اس ہفتے بورڈ کے چیئرمین حسن مانی اپنی قانونی ٹیم اور بورڈ کے اینٹی کرپشن حکام سے بات چیت کریں گے کہ کنیریا کے خلاف تحقیقات دوبارہ شروع کی جانی چاہئے یا نہیں کیونکہ اب انہوں نے بدعنوانی میں شامل ہونے کی بات قبول کر لی ہے۔