افغانستان: انتخابی ریلی میں بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

کابل – (یو این آئی) افغانستان میں صوبہ ہلمند کے لشکر گاہ میں انتخابی ریلی کے دوران بم دھماکہ ہونے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی ٹولو نیوز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابی امیدوار صالح محمد اچاقزئی بھی اس حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ “وہ لوگ جو اس عمل کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے، انہیں نشانہ بنایا جائے گا اور انتخابات کو ناکام کرنے کے لئے ہماری پوری کوشش ہوگی”۔

صوبہ ہلمند پاکستان کی سرحد سے متصل ہے جو طویل عرصے سے طالبان گروپ کا گڑھ ہے۔