امریکی وزارت دفاع کا اسلحہ پروگرام ہیکنگ کی زد میں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

واشنگٹن،(پی ایس آئی) امریکا میں وفاقی حکومت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے اسلحہ پروگرام کو سائبر حملوں کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون اْس سسٹم کو محفوظ بنانے میں سْست رہا جو کمپیوٹر نیٹ ورکس اور پروگرامز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔منگل کے روز Government Accountability Office کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے اپنے نیٹ ورکس کے محفوظ بنانے پر کام کیا تھا مگر حالیہ عرصے میں اس نے صرف اسلحہ نظام کی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کر دی۔رپورٹ کے مطابق سادہ نوعیت کے آلات اور تکنیک کے ساتھ جانچ کرنے والے افراد بنا انکشاف کے اسلحہ سسٹم پر کنٹرول حاصل کرنے پر قادر تھے۔کمزور پہلوؤں میں اسلحہ چلانے یا اس کے روکے جانے پر قدرت، میزائلوں کے نشانہ بنانے کے اثرات، آکسیجن کی سطح پر گرفت شامل ہے۔رپورٹ میں کمزور پاس ورڈ اور غیر محفوظ رابطوں جیسی مشکلات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔