انسانی حقوق صرف نعرہ نہیں بلکہ ہماری تہذیب ہے: مودی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے انسانی حقوق کو ملک کی ثقافت کا حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن نے غریبوں اور محروموں کی آواز بن کر ملک کی تعمیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور اب اسے ایک ڈیٹا بیس بنانے اور سوشل میڈیا سے بھی منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔مسٹر مودی نے جمعہ کو یہاں قومی انسانی حقوق کمیشن کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پروگیان بھون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق صرف نعرےنہیں ہیں، لیکن یہ ایک تہذیب ہونی چاہئے اور جمہوریت کی بنیاد ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت اور روایات میں شہریوں کا احترام اور مساوات کو جگہ دی گئی ہے۔ ہماری حکومت کے تین نظام ہیں ہمارے یہاں ایک آزاد غیر جانبدار عدلیہ ہے، ایک فعال میڈیا ہے اور ایک سول سوسائٹی بھی ہے جو شہریوں کے انسانی حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔انہوں نے گزشتہ چار سال میں اپنی حکومت کی طرف سے عام لوگوں کو گھر، بجلی، رسوئی گیس اور ٹوائلٹ کی سہولت دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غریب اور محروم لوگوں کو باعزت جینے کا حق دیا ہے۔ یہ ان کا انسانی حق تھا۔مسٹر مودی نے آيوشمان بھارت ، مدرا یوجنا اور جن دھن یوجنا کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنی پالیسیوں میں انسانی حقوق کومضبوط بنایا ہے۔ وزیراعظم نے تین طلاق پر آرڈی نینس کے ذریعہ مسلم خواتین کے حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ میں اسے منظور کیا جائے گا۔