انٹرنیٹ صارفین کیلئے اگلے دو دن مشکل بھرے ہوسکتے ہیں ۔ خبر ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں تک دنیا بھر میں انٹرنیٹ خدمات متاثر رہ سکتی ہیں ۔

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

نئی دہلی : نیٹ صارفین کیلئے اگلے دو دن مشکل بھرے ہوسکتے ہیں ۔ خبر ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں تک دنیا بھر میں انٹرنیٹ خدمات متاثر رہ سکتی ہیں ۔ روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران نیٹ ورک کنیکشن فیلیئر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مین ڈومین سرور اور اس سے وابستہ نیٹ ورک انفراسٹرکچر کچھ وقت کیلئے بند رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق دی انٹرنیٹ کارپوریشن آف اسائنڈ اینڈ نمبرس ( آئی سی اے این این ) اس مدت کے دوران منٹیننس سے وابستہ کام کرے گا ۔ آئی سی اے این این کرپٹوگرافک کی میں تبدیلی کرے گا ، جو انٹرنیٹ کی ایڈریس بک یا ڈومین نیم سسٹم ( ڈی این ایس ) کو پروٹیکٹ کرے گی ۔

آئی سی اے این این کے مطابق سائبر حملوں کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھاریٹی ( سی آر اے ) نے کہا ہے کہ ایک محفوظ ، مستقل اور لچیلے ڈی این ایس کو یقینی بنانے کیلئے گلوبل انٹرنیٹ شٹ ڈاون ضرور ی ہے۔

سی آر اے کے مطابق اگر انٹرنیٹ صارفین کے نیٹ ورک آپریٹرس یا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس ( آئی ایس پیز) اس تبدیلی کیلئے تیار نہیں ہیں تو انٹرنیٹ کی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں ۔ حالانکہ مناسب سسٹم سیکورٹی ایکسٹینشن انیبل کرکے اس کے اثر سے بچا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ویب پیج ایکسس کرنے یا کوئی آن لائن ٹرانزکشن کرنے میں پریشانی پیش آسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی صارف پرانا آئی ایس پی کا استعمال کرتا ہے ، تو اس کو گلوبل نیٹ ورک ایکسس کرنے میں پریشانی پیش آسکتی ہے ۔