انگلش فٹبالر جان ٹیری نے لیا ریٹائرمنٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

لندن، (یو این آئی ) سابق انگلش کپتان جان ٹیری نے پیر کو بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور اب وہ کوچنگ میں اپنی نئی اننگز کا آغاز کریں گے۔چیلسی کلب کے ساتھ طویل عرصے تک رہے 37 سال کے ٹیری گزشتہ سیزن میں ایشٹن ولا کیلئے کپتانی کر چکے ہیں۔ لیکن برمنگھم کا کلب ابھی شاید انہیں بطور کوچنگ عملہ شامل کرنا چاہتا ہے۔ تھئری ہنری بھی اسٹیو بروس کی جگہ منیجر کے طور پر کلب سے جڑنے جا رہے ہیں، وہیں ٹیری کے بھی کوچنگ عملے کا حصہ بننا تقریبا طے مانا جا رہا ہے۔ٹیری نے انسٹاگرام پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ فٹبالر کے طور پر 23 برس کے طویل کیریئر کے بعد اب مجھے لگا کہ وقت کھیل کو الوداع کہنے کا ہے۔ سابق انگلش فٹبالر نے انگلینڈ کے کیلئے 78 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا تھا۔ حال ہی میں انہیں اسپارتک ماسکو کے لیے کھیلنے کا موقع ملا تھا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اس تجویز سے انکار کر دیا کہ ان کے خاندان کا روس میں رہنا ممکن نہیں ہے۔